Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

’رمضان اورعید پورے ملک میں ایک ساتھ منائی جائیگی‘

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 13اپریل کوہوگا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و اتفاق کے لیے کوشش کررہے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس تمام بڑے شہروں میں ہوں گے۔

مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا پشاور میں اجلاس کا مقصد اتحاد و اتفاق کا پیغام دینا ہے، اس سلسلے میں کمیٹی کو تمام علما و مشائخ کا تعاون حاصل ہے، حکومت اور وزارت مذہبی امور کا بھی بھرپور تعاون ہے۔

انہوں نے کہا چاند دیکھے جانے کے سلسلے میں جو بھی شہادت آئے گی، اس پر شرعی لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا اور پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہمیں کرونا وبا کی لہر سے عوام کو بچانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا اعادہ بھی کیا تھا جبکہ عبدالخبیر آزاد نے آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی اور موبائل فون میں وزارت کی تیار کردہ چاند دیکھنے کی ایپ بھی حاصل کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube