Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

کچےکاعلاقہ اور علم کی شمع لیےموٹر سائیکل سوارلڑکی

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago

گھوٹکی کی استانی صدف جنگل عبورکرکےاسکول پہنچتی ہیں

گھوٹکی کے ایک ديہات ميں علم پھیلانے کی چاہ اور اس کے پھیلاؤ کا عزم لیے ایک خاتون ٹیچر موٹر سائیکل پر خطرناک جنگل اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر روزانہ شہر میں واقع اسکول پہنچتی ہیں۔

ويران جنگل ميں جہاں ہر طرف سناٹا اور ڈر گھومتا ہو وہاں یہ صنف نازک ہر قسم کا خوف جھٹک کر علم کی مشعل لیے اپنے عزم کی تکمیل میں رواں دواں رہتی ہیں۔

کینجھر پتافی ميں لڑکيوں پر تعليم کے دروازے بند تھے اور اس مقصد کی خاطر ان کے گھر سے نکلنے کو برا سمجھا جاتا تھا لیکن ایسے نامساعد حالات میں بھی صدف ناز نے نہ صرف خود انٹر کیا بلکہ اس کے علاوہ ديہات کی لڑکيوں کو بھی علم سکھانے کا بيڑا اٹھالیا۔

صدف ناز روزانہ پانچ کلوميٹر سنسان جنگل کا سفر کرکے اسکول پہنچتی ہیں اور گاؤں کی دوسری لڑکیوں کو بھی اپنے ساتھ لے جاتی ہیں۔ ان کی کاوشوں سے اسکول ميں گاؤں کی تقريبا تمام لڑکياں اب علم کے زیور سے آراستہ ہو رہی ہیں۔

گاؤں کی لڑکیوں کی رہبر ہونے کے ساتھ صدف ان کی محافظ بھی ہیں اور علم کی شمع جلانے اور اسے زمانے کے تھپیڑوں سے بچانے کی کاوشوں کے باعث وہ اب پورے علاقے کے لوگوں کے ليے ايک مثال بن چکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube