Sunday, April 11, 2021  | 27 Shaaban, 1442

جہانگیر ترین خود کو عدالت سے کلیئر کرالیں، شہریار آفریدی

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 4 days ago
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 4 days ago

پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کے نہایت قریب تھے، پارٹی کیلئے ان کی بہت خدمات ہیں مگر عمران خان نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جہانگیر ترین خود کو عدالت سے کلیئر کرالیں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریک اںصاف کیلئے بہت خدمات ہیں، وہ عمران خان کے بہت قریب تھے مگر عمران خان نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی احسان فراموش نہیں رہے، عمران خان نہ بلیک میل ہوتے ہیں اور نہ کسی دباؤ میں آتے ہیں، احتساب پر ہمارا یقین ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید جانیے: ہم تحریک انصاف نہیں جہانگیرترین کے ساتھ ہیں، خرم لغاری 

شہریار آفریدی نے ایک سوال پر کہا کہ جس دن سے ہماری حکومت آئی ہے، اس دن سے حکومت کے جانے کی پیشگوئیاں کی جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان کو ان اراکین اسمبلی کا پتہ ہے جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے جو کرنا ہے کرلے، حکومت اپنا وقت پورا کرے گی، اگلے 5 سال بھی ہماری ہی حکومت ہوگی، انشاء اللہ اگلے الیکشن میں سندھ میں بھی ہماری حکومت بنے گی۔

مکمل پروگرام دیکھیں۔

رہنماء ن لیگ مصدق ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ 2013ء الیکشن میں ہماری تیسری پوزیشن بھی نہیں تھی، ہم نے دھرنا غلط دیا تھا، جب جہانگیر ترین پر مقدمہ چلا تو عمران خان ان کا دفاع کرتے رہے، جہانگیر ترین پر پبلک کمپنی کے پیسے پرائیویٹ اکاؤنٹ میں ڈالنے کا الزام ہے، انہوں نے پبلک کمپنی کے پیسوں کا غلط استعمال کیا۔

ن لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان نے خود بھی ایمنسٹی لی ہوئی ہے، عمران خان نے کالا دھن سفید کرنے کی پہلی اسکیم کا فائدہ اٹھایا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختوا احتساب کمیشن نے جن لوگوں پر الزام لگایا تھا وہ ابھی بھی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے ناراض ارکین اسمبلی کو پتہ ہے کہ ہم اگلے الیکشن میں عوام کو مہنگائی کا جواب نہیں دے سکتے۔

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ صوبوں کے بجائے وفاقی حکومت کو گرانا چاہئے جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔

رہنماء پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور حکومت کے اراکین اسمبلی حکومت کے پالیسیوں سے پریشان ہیں، جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا وہ سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جیسی باتوں کی سمجھ نہیں آتی، عوام کا مسئلہ بھوک اور مہنگائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 18 اراکین اسمبلی حکومت سے ناراض ہیں، اگر اپوزیشن اپنے آپس کے معاملات کا کوئی حل نکالیں تو یہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا صحیح وقت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube