Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

کوہاٹ:4سالہ حریم کےقتل کامعمہ حل ہوگیا

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago

کوہاٹ میں پولیس 4 سالہ بچی حریم فاطمہ کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قاتل تک پہنچ گئی۔

ضلعی پولیس آفیسر سہیل خالد کا کہنا ہے کہ بچی کو اس کی پڑوسن رابعہ نے قتل کیا جس کا اعتراف ملزمہ نے کرلیا ہے۔

سہیل خالد نے بتایا کہ ملزمہ ایک ذہنی مریضہ ہے جس کا بچی کے گھر آنا جانا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ رابعہ نے بچی کو گلہ گھونٹ کے قتل کیا جس کا اس نے اعتراف کر لیا ہے۔

قتل کی وجہ بتاتے ہوئے پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ کا تحریم کے چچا حسن سے تعلق تھا تاہم حسن کے خاندان نے شادی سے انکار کردیا تھا جو معصوم بچی کے قتل کا سبب بنا۔

یاد رہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر نے بچی کے ساتھ ریپ ہونے کا خدشہ ظاہرکیا تھا تاہم ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ کے مطابق ایسا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube