Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

جج قتل کیس:ملزمان گرفتار کرلیے گئے

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کیس میں نامزد 2 ملزمان عزیز اور داود کو پولیس نے گرفتار کرنے کے علاوہ واردات میں استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی۔

ڈی پی او صوابی محمد شعیب کا کہنا ہے کہ واردات میں 3 گاڑیاں استعمال ہوئی تھیں جن میں سے ایک میں شوٹرز تھے اور دوسری پائلٹ کر رہی تھی جبکہ تیسری گاڑی بیک آپ کر رہی تھی۔

محمد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے تفتیش میں ارتکاب جرم کرلیا ہے اور تمام ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی تاہم باقی ملزمان کے نام صغیہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے دونوں خاندانوں کی آپس میں سات آٹھ سال سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوابی پولیس نے بہترین تفتیش سے ملزمان کو تین دن میں گرفتار کیا۔

یاد رہے اتوار کی شام صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب اسلام آباد جاتے ہوئے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ خود، ان کی اہلیہ، بہو اور پوتا جاں بحق ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube