Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

حکومت بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنےدے، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 7 months ago

پی ٹی آئی عدالتی احکامات کونظر انداز کررہی ہے

مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عدالتی فیصلے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا، 2ہفتے گزر گئے پنجاب حکومت نے فیصلے پر اب تک عمل نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں تمام ادارے اپنا اپنا کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عدالت کے فیصلے پرعمل نہیں کررہی، حکومتی ادارے سپریم کورٹ کی ہدایت پرعمل کرنے کے پابند ہیں۔ وزیراعظم،وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جائیں۔

یاد رہے کہ 26مارچ کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پرسابق میئر لاہورنےہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

قبل ازیں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں بلدیاتی اداروں کی تعداد کم اور 2019کےایکٹ میں زیادہ ہے جبکہ تحلیل شدہ ایکٹ میں بلدیاتی ملازمین کی 2ہزار 206 آسامیاں تھیں لیکن نئے بلدیاتی ایکٹ میں آسامیوں کی تعداد بڑھا کر 3ہزار 984کردی گئی تھی۔

لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے عوام کا استحصال کیا، خیبرپختونخوا کے عوام ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمارا مقابلہ عمران خان اور اس جعلی نظام سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود اپوزیشن اتحاد برقرار رکھنے کی کوشش کی، پی ڈی ایم کا راستہ نظام کی تبدیلی کا راستہ ہے۔ جو فیصلے نہ مانے وہ پی ڈی ایم کا ساتھی کیسے ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube