Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

سیالکوٹ:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانیں سیل، جرمانےعائد

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 10 months ago

سیالکوٹ میں انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتےہوئے16 دکانیں سیل کرکےجرمانےعائد کردئیے۔

بدھ کو انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دکاندار سماجی دوری کا خیال نہیں رکھ رہے تھے۔ گزشتہ روز تاجروں کی یقین دہانی پر بازار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مرکزی انجمن تاجران نے انتظامیہ کو بیان حلفی جمع کروایا تھا جس میں تاجروں نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہےکہ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ بند کردینگے۔

واضح رہے کہ 5 روز قبل کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب سيالکوٹ ميں مزيد 15 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند رہے گا جبکہ اشیاء ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

پنجاب:میٹرو اور اورنج لائن ٹرین پر پابندی کا فیصلہ

ان علاقوں میں کینٹ یو سی 19، مظفرپور، گوہدپور، ماڈل ٹاؤن، شہاب پورہ، جوڑیاں کلاں، بھڑتھ، کوٹلی لوہاراں، اگوکی، واٹر ورکس، کھروٹا سیداں، احمد پورہ، فتح گڑھ، کوٹلی بہرام اور یونس آباد شامل ہیں۔

پنجاب میں 29 مارچ سے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین معطل ہے جبکہ پارکس، تفریحی مقامات میں داخلے اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

صوبے میں شہریوں کے لیے عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube