کراچی: موسمیات کے قریب دھماکہ،3افراد جاں بحق،5 زخمی

SAMAA | and - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ابتدائی طور پر دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے کا لگتا ہے

accident03

کراچی کےعلاقے موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے میں 1 خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی پولیس گلشن اقبال معروف بن عثمان  کے مطابق بدھ کی صبح  یونی ورسٹی روڈ کے نزدیک موسمیات کےقریب پیزا بنانے والی دکان میں گیس سلنڈرز موجود تھے جس کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔دھماکےمیں 3 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ واضع کرے گا کہ دھماکا کس چیز کا تھا۔ ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ عمارت کو چیک کرنےکیلئےبلڈنگ کنٹرول والوں کو طلب کیا گیا۔دھماکے سے رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے اور عمارت کو خالی کروالیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کے وقت کےالیکٹرک کی گاڑی عملے سمیت دکان کے باہر موجود تھی۔ دھماکے سے کے الیکٹرک کی گاڑی سمیت دیگر 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کے الیکٹرک کی گاڑی کے ڈرائیورکی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔علاقے کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کردیا گیا ہے اورشہریوں کو دکان سے دور رکھا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube