Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

کیا جہانگیر ترین پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago

jahangir-khan-tareen

پاکستان تحریک انصاف سے سائیڈ لائن کئے گئے اہم رہنماء جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں، تاہم انہوں نے پی پی قیادت سے ملاقاتوں اور شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

جہانگیر ترین ایک وقت میں وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریب تھے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو دسمبر 2017ء میں سپریم کورٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کیلئے تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اور پی پی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی خبروں کی تردید کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقاتوں اور پی پی میں شمولیت کی خبروں میں صداقت نہیں، میرے خلاف میڈیا اور سوشل میڈیا پر مسلسل پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملیں گے۔

شہلا رضا نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا، جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین، آصف زرداری سے ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔

پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد 2020ء میں چینی بحران پیدا ہوا، حکومتی تحقیقات میں اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین کا بھی نام آیا تھا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے انہیں سائیڈ لائن کردیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی 51 فیصد پیداوار 6 گروپس جبکہ 20 فیصد جہانگیر ترین کی مل جے ڈی ڈبلیو تیار کرتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube