نوازشریف سے بااثر شخصیات رابطے میں ہیں، جاویدلطیف کادعویٰ

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء جاويد لطيف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک اور دنیا کی اہم شخصیات اس وقت میاں محمد نواز شریف سے رابطہ استوار کئے ہوئے ہیں، جس سے حکومت خوفزدہ ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان اور دنیا کی بااثر شخصیات نواز شریف کے رابطے میں ہیں جس سے حکومت خوفزدہ ہوچکی ہے۔

جاوید لطیف نے اپنی گفتگو میں نواز شریف کا نام لئے بغیر اشارہ دیا کہ وہ پاکستان آنے والے ہیں، کچھ عرصے سے یہ افواہ گرم ہے کہ مریم نواز ملک سے باہر جانیوالی ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ اب بیرون ملک جانے کا نہیں بلکہ پاکستان آنے کا موسم آچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ سوچا جائے کہ کوئی ملک چھوڑ کر چلا جائے گا، آخر کتنے لوگوں کو غدار قرار دیا جائے گا، کسی کو تو محب وطن بھی رہنے دیا جائے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ جو عوام کی آواز نہيں بنيں گے، عوام بھی ان کیلئے اپنے دروازے بند کرليں گے، عوام سمجھتے ہيں کہ حکومت کو سہارا دینے والے برابر کے مجرم ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube