Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

پی ڈی ایم نام کی کوئی چیز نہیں رہی، شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اپوزیشن دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، اب پی ڈی ایم نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے عوامی نیشنل پارٹی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پی ڈی ایم نام کی کوئی چیز نہیں رہی، پی ڈی ایم کیلئے دعائے خیر کریں یہ فارغ ہوچکے ہیں۔

مزید جانیے: عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، ایک حصے کی قیادت پیپلزپارٹی دوسری کی ن لیگ کرے گی، دیکھنا ہے مولانا فضل الرحمان کس کے ساتھ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عمران خان حکومت کیخلاف وجود میں آئی تھی، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے حکومت کیخلاف ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ سینیٹ الیکشن میں بھی اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرایا تاہم چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube