سری لنکا سےقیدیوں کی پاکستان منتقلی، معاملہ حکومت کوبھیج دیاگیا

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سری لنکا کی عدالت سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں  سزا پاکر پاکستان منتقل کئے گئے 46قیدیوں کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ وزارت داخلہ 2 ماہ کے اندر تعین کرے کہ سری لنکا کے قوانین پاکستانی قوانین سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔

منگل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں سری لنکا سے سزا پا کر پاکستان آنے والے 46 پاکستانی منشیات اسمگلرز کےکیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق نے 46 قیدیوں کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن عدالتی فیصلے اور پاکستان قوانین میں مطابقت کا معاملہ یہ عدالت طے نہیں کرسکتی۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ متعلقہ عدالت ریفرنس بھیج کر قوانین میں مطابقت کا معاملہ طے کرے۔حکومت پاکستان سری لنکن اور پاکستانی قوانین میں مطابقت طے کرنے میں ناکام رہی۔ اس لئے متعلقہ عدالت سے رائے لے کرحکومت 60 روز کے اندر قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں قید 46 قیدیوں نے رہائی کے لئے رجوع کیا تھا۔قیدیوں کو سری لنکا سے سزا ملنے کے بعد پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube