Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرادیا

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے شوگر ملز کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) کو اپنا جواب جمع کرا دیا۔

مریم نواز نے کی جانب سے 6 اپریل کو چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر اپنا تحریری جواب جمع کرایا گیا۔ تحریری جواب میں انہوں نے نیب کی درخواست جرمانے کيساتھ خارج کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

مریم نواز کا جواب 6 صفحات پر متشمل ہے۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 ماہ خاموشی کے بعد طلب کیا، نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے، عدالت عالیہ نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرے۔ نیب سیاسی انجینیرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب درخواست سے بظاہر لگتا ہے کہ چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی۔

واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز پر 2 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 4 نومبر 2019 کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

نیب نے گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

عدالت عالیہ میں سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے مقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز کے خلاف انکوائری تفتیش میں بدل چکی ہے، وہ اپنی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، انہیں ضمانت کے بعد تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔ انہوں نے پیش ہونے کے بجائے نیب کے دفتر پر پتھراؤ کرایا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube