شفقت جانی ، تھوڑی شفقت پلیز

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

پاکستانی طلباء آج ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) اجلاس کے شدت سے منتظرہیں جس میں کرونا کی تیسری لہرمیں شدت کے باعث اسکول کھولنے یا بند کرنے کےعلاوہ امتحانات سے متعلق بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

طلباء کے جذبات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹوئٹرپر ” ایگزام کینسل ہوگا”  اور ” شفقت محمود” ٹاپ ٹرینڈز میں ہیں۔

اس ہیش ٹیگ کے تحت کی جانے والی دلچسپ ٹویٹس میں میٹرک، او لیول، ایف ایس سی کے طلباء نے میمز اور دلچسپ مطالبات کے ذریعے اپنے مطالبات وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے سامنے پیش کیے۔

سرگودھا کے طلباء نے کلاسزآئن لائن لیکن امتحانات ہال میں لینے کی مخالفت کرتے ہوئے ” شفقت جانی ” سے ”شفقت” کرنے کی اپیل کی ۔

کچھ دل جلوں نے تو شفقت محمود کو ”غائبانہ اغواء” کروادیا کہ نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری۔

طلباء کی یکجہتی دیکھنے کیلئے یہ ٹویٹ کافی ہے۔

محفوظ مستقل کے مطالبے کے ساتھ ” ساڈا حق ایتھے رکھ” کے نعرے بھی سن لیجئے۔

اس سے قبل ٹی وی ہوسٹ اور سوش ایکٹوسٹ وقار ذکاء کی جانب سے بھی ویڈیو بیان میں امتحانات منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا جاچکا ہے، وقار ذکاء نے واضح الفاظ میں وزیرتعلیم کو چیلنج کررکھا ہے۔

اس اعتماد نے طلباء کو بھی مزید حوصلہ بخشا جنہوں نے معاملے کو وزیرتعلیم اور وقار ذکاء کی فیصلہ کن جنگ قرار دے دیا۔

ایسے نہیں تو ویسے سہی، لگتا ہے طلباء مقصد کے حصول کیلئے جادو ٹونے سے بھی گریز نہیں کریں گے، جادو وہ بھی کالا۔

گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو جذباتی طلباء کے پاس جان سے جانے کی دھمکی کا آپشن بھی موجود ہے۔

 شفقت محمود کے نام سے شروع کیے جانےوالے ٹرینڈ میں بھی طلباء معاملے کو بالکل ہلکا نہیں لے رہے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹرپربتایا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا مشترکا فیصلہ آج بروز منگل 6 اپریل کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا اور جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ متفقہ وزارت صحت اور تعلیم کی مشاورت سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. Tabish  April 6, 2021 3:17 pm/ Reply

    School 1 to 8 class eid tak band ho na chaiyen

  2. Mrs Sabir  April 7, 2021 3:18 pm/ Reply

    No

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube