لاہور: گھر میں گیس دھماکا، بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے

لاہور میں برکی روڈ پر گیس دھماکے سے عمارت منہدم ہونے پر 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق واقعہ پنگالی گاؤں میں پیش آیا جہاں گھر میں گیس بھر گی تھی اور آگ جلانے سے گیس کا دھماکا ہوا۔

زخمیوں کو میو اور سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت ہارون، شیری، علی اور انوش کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ابتدائی ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا جبکہ سیکنڈری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube