Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

فیصل آباد میں آتشزدگی، مزید 2زخمی بچے دم توڑ گئے

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 10 months ago

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں آگ لگنے کے واقعے میں زخمی 2 بچے اسپتال ميں دوران علاج دم دم توڑ گئے، مرنے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے رہائشی رمضان کے گھر ميں 2 دن پہلے آگ لگی، آتشزدگی کے باعث کمرے دھوئیں سے بھرگئے، واقعے میں بيٹی اور بھتیجی موقع پر ہی دم توڑ گئےم 2 بيٹے اسپتال ميں چل بسے، بچوں کی لاشيں گھر پہنچيں تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ پتہ ہی نہیں چلا نیچے آگ لگ گئی، بچے کھیل رہے تھے اور ایک دم سے دھواں بھر گیا۔

محلے والے کہتے ہيں کہ دھوئيں ميں بچے نہيں مل رہے تھے، ريسکيو اہلکاروں نے مشکل سے تلاش کيا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیڑھیاں لگا کر کھڑکیاں توڑیں اور خواتین کو نکالا۔

جاں بحق ہونے والوں ميں محنت کش رمضان کا 6 برس کا بيٹا احمد، ڈیڑھ سال کا امير حمزہ اور بہن زينب شامل ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube