Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کراچی: رمضان کی آمد سےقبل بازار سے چینی غائب

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago

شہری پریشان ہوگئے

رمضان المبارک کی آمد سے قبل کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار سے چینی غائب ہوگئی۔

شوگر مافیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے آپریشن کا کہا کہ تو سٹے بازوں، ڈیلروں اور شوگر مل مالکان کے گٹھ جوڑ نے مافیا نے کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار سے چینی ہی غائب کردی۔

ہول سیل ڈیلر کا کہنا ہے کہ گوداموں ميں چينی ذخيرہ ہے جبکہ مارکیٹ میں چینی کی سپلائی روک دی گئی ہے اس وقت چینی کی قیمت 92 سے 94 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل چینی کی طلب عام دنوں کے مقابلےمیں دگنی ہوجاتی ہے۔ اس لیے شوگر مافیا چینی کی فراہمی روک کر حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube