اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار بند کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
ISB Jinnah avenue view

فوٹو: آن لائن

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 9 سے 25اپریل تک ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ میڈیکل، مال بردار اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔

خيبرپختونخوا: ہفتے میں 2دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صوبائی حکومت نے اعلاميہ ميں کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی جبکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ اور مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ این سی او سی کو تجویز دے چکے ہیں کہ کرونا وائرس کیسز پر قابو پانے کے لیے ملک میں صوبوں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube