سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاترکھولنے کیلئے تیارہیں، وزیرآئی ٹی

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Social Media afp

فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاترکھولنے کے لیے تیار ہیں تاہم کمپنیوں کے پی ٹی اے سے مذاکرات جاری ہیں۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ چند نکات پر سوشل میڈیا کمپنیوں کے اعتراضات ہیں تاہم انکے خدشات دور کریں گے۔ سوشل میڈیا رولز میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کریں گے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق وزارت آئی ٹی ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا شامل کیا جائے گا جس میں ہمارے مقتدر حلقے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ماحول بنایا جائے گا جس کے ذریعے ہیکنگ سسٹم کو روکا جا سکے۔

وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر بھی مشاورت سے پالیسی بنائیں گے۔ ہماری خواہش یہی ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان آکر کاروبار کریں۔

واضح رہے کہ انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں فیس بک نے 28 مارچ کو پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے سے متعلق خبر کی تردید کی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا “ہم پاکستان میں ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کے ذریعے، پاکستانی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمات، شی مینز بزنس (جن سے مقامی افراد کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے) جیسے پروگراموں کے ذریعے سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر فیس بک کا فی الحال پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں”۔

اس سے قبل وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا اللہ خان بنگش نے  اے آر وائی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ “فیس بک انشااللہ پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا”۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Suleman Afzal  April 5, 2021 2:32 pm/ Reply

    Thank you so much sir proud of you in Now i Will say that kuch to tabdelli aye jiska humen kub sy intzar tha ❤️

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube