بی آر ٹی کیلئے 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بسیں18میٹرکی ڈیزل ہائبریڈ ٹیکنالوجی کی حامل

پشاور میں بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کیلئے مزید 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ 30 نئی بسوں میں سے متعدد پشاور میں موجود ہیں، جو جلد روٹ میں شامل کرلی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی بسیں 18 میٹر کی ڈیزل ہائبریڈ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔ نئی بسوں کی شمو لیت سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 158 تک ہو جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو نئی بسوں سے مزید سہولت میسر آسکے گی۔ یہ پشاور کی عوام کیلئے خوشخبری ہے۔ نئی بسوں کی آمد سے رش کم ہوگا اور زیادہ مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث بی آر ٹی کی چھتیں ٹپکنے لگی تھیں جب کہ اس سے قبل متعدد بار بسوں میں شارٹ سرکٹ لگنے کے باعث آتشزدگی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق بی آر ٹی منصوبہ ملک کا مہنگا ترین منصوبہ ہے۔ منصوبے کا سنگ بنیاد 19 اکبتوبر 2017 میں رکھا گیا تھا، تاہم منصوبے اور اس کے ڈیزائن میں بار بار تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار رہا۔ اس پراجیکٹ میں شامل مین کوریڈور کی لمبائی 27 کلو میٹر ہے۔

بس پراجیکٹ کے کوریڈو کا آغاز نوشہرہ اور پشاور کے سنگم پر چمکنی سے شروع ہوتا ہوا پشاور کے دوسرے سرے کارخانو مارکیٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ اس بس منصوبے میں تین ٹرمینلز اور 31 اسٹیشنز شامل ہیں۔ منصوبے میں تین ڈیپو چمکنئی، ڈبگری اور حیات آباد کے مقام پر بنائے گئے ہیں۔ ٹریک پر سائیکلنگ کیلئے بھی علیحدہ ٹریک ڈیزائن کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube