Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اہم خبر:بلاول کا مریم کو”آر یا پار” کی سیاست ختم کرنیکا مشورہ

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2021 | Last Updated: 8 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبریں آپ کی معلومات کیلئے دی گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور 2 مرتبہ کے وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی آج42ویں برسی، پیپلز پارٹی کا برسی سادگی اور پروقار انداز سے منانے کا فیصلہ۔ تمام اضلاع ميں قرآن خوانی اور فاتحہ و دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

بلاول بھٹو کا مریم نوازکو مشورہ کہا کہ ہر وقت آر يا پار کی سياست نہيں چلتی۔ جيالے چيئرمين نے طعنہ ديا حکومت کی طرح کچھ ن ليگيوں کو بھی گيلانی کا فتح ہضم نہيں ہوئی۔

ہفتہ اتوار چھٹی۔ کراچی ميں کاروبار کی بندش پر عمل شروع۔ صدر اور بولٹن مارکیٹ سميت تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ دکانداروں نے کاروبار کی دو روزہ بندش کو معاشی قتل قرار دے ديا۔ احتجاج کا اعلان

کراچی والوں کيلئے اچھی خبر۔ ہيٹ ويو گزر گئی۔ آج سے گرمی کی شدت ميں کمی آئے گی۔ گزشتہ روز سال کا گرم ترين دن رہا۔ پارہ 44 ڈگری تک پہنچا۔ سمندری ہوائيں بند ہونے سے فيل ہيٹ زيادہ محسوس کی گئی۔

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف سيريز ميں فيصلہ کن سبقت لينے کا موقع، گرين شرٹس دوسرے ون ڈے ميں آج جنوبی افريقہ کے مقابل ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube