مردان: روانگی بارات سے قبل دولہانے اپنی جان لے لی

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مردان میں ایک دولہے نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے قبل ہی اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق شریف آباد میں ایک نوجوان کی ہفتے کے روز شادی طے تھی اور اس کے اہلخانہ و دیگر رشتہ دار شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے تاہم بارات کی روانگی سے قبل دولہے نے خود کو کمرے میں قید کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے میں خود کو بند کرنیوالے دولہے نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، جس کے بعد خانۂ شادی ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا تاہم پولیس نے متوفی کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube