Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

صوابی میں 14 سالہ شایان کا قاتل دوست نکلا

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 10 months ago

News-in-Brief-Urdu

صوابی ميں 14 سالہ شايان کا قاتل اس کا قریبی دوست نکلا، ملزم نے اعتراف جرم کرليا۔

خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں گزشتہ روز 14 سالہ شایان کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش کی تو شایان کا قاتل اس کا قریبی دوست ہی نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شایان کے قاتل دوست اسد نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم اسد کے کہنے پر شايان نے گھر سے انگوٹھياں چرائيں، جن سے حاصل رقم سے 56 ہزار روپے مقتول نے اسد کو دیئے۔

پولیس تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ چوری کا راز کھلنے پر شايان نے اسد سے رقم کا تقاضا کيا، جس پر ملزم نے شايان کو قتل کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube