فیصل آباد: گھرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 2بچیاں جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 month ago

آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی

فیصل آباد میں گھر ميں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، اہل علاقہ نے سيڑھياں لگا کر 4بچيوں کو نکالا۔

ريسکيو اہلکاروں کے مطابق گھر ميں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے باعث گھر میں موجود 4بچیوں میں سے 2دوران علاج دم توڑ گئیں جبکہ 2کو زندہ بچالیا گیا۔

بچیوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دو بچیاں جاںبر نہ ہوسکیں۔

 اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گھرکے نچلے کمرے میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لےلیا۔ محلےداوں کی مدد سے بچوں کو باہر نکالا۔ جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھائی۔

ریسکیو اہلکار زبیر کا کہنا ہے کہ ہمیں 4 بچوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ملی جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم ایکسپائری کی ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube