Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

اب ہم کہتے ہیں آپ نے گبھرانا نہیں،مریم اورنگزیب

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اج جو فیصلہ ایاوہ حق اورسچ کافیصلہ ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے عملہ کے اغواہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ ان کا حال پاکستان کی عوام وہ کرے گی، جو آئندہ آنے والا وقت یاد رکھے گا، اج جو فیصلہ ایا وہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اج جو فیصلہ ایا وہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ڈسکہ کے عوام نے صرف ووٹ نہیں ڈالا بلکہ ووٹ کی حفاظت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواہ کرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوگی۔ اٹا، چینی، بجلی اور ووٹ چوروں کی پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں۔ اج وہ لوگ عوامی میدان سے بھگوڑے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے جمعہ مسلم لیگ ن پر بھاری ہوتا ہے، ان کے لیے پیغام ہے کہ آئندہ آنے والا ہر دن نالائقوں اور چوروں کیلئے بھاری ہو گا۔ اب ہم الیکشن بھی جیتیں گیے اور انہیں جمعہ کا دن بھی یاد رکھنا ہوگا۔ پی ڈی ایم کا اصل مقصد ووٹ کے عزت اور آئین کی پاسداری ہے۔ مسلم لیگ ن جلد عوام کی سپورٹ سے واپس آرہی ہے۔ اب ہم کہتے ہیں کہ اپ نے گبھرانا نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube