Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

راجن پور: احاطہ عدالت میں فائرنگ، شخص جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 7 months ago

Rajanpur

راجن پور سول کورٹ کے احاطے میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 2برادريوں کشانی اور لاشاری کے درميان ايک دوسرے پر قتل کے مقدمات چل رہے ہيں جس پر آج کشانی برادری کی جانب سے اچانک فائرنگ کر دی گئی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عارف ولد پیر بخش کو گرفتار کرليا ہے۔ ملزمان کا تعلق کشانی برادری سے اور مقتول کا تعلق لاشاری برادری سے ہے۔

ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت شاہد حسین کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں میں محمد مبین کلرک آف ایڈووکیٹ، محمد علی کلرک آف ایڈووکیٹ، ارباز ولد محمد سجاد حوالاتی، شاہد منظور ایڈووکیٹ، ملک معظم علی ایڈووکیٹ، سجاد احمد اور سید اصغر علی شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجن پور میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے احاطے میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ہدایت کی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عدالتوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube