خيبرپختونخوا: ہفتے میں 2دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
PSH lock down

فوٹو: آن لائن

خيبر پختونخوا حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت کے اعلاميہ ميں کہا گيا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی جبکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ اور مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو تجویز دی تھی کہ ملک میں صوبوں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے۔

عوام کرونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل کریں، اسد عمر

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے 5ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 83 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق کرونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپيل کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube