فیصل آباد:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی

فیصل آباد میں شوہر نے نوکری پرجاتی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گوکھوال کی رہائشی بشریٰ بی بی شوہر سے تنگ آکر میکے چلی گئی تھی اورگھروں میں کام کاج کرکے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی۔

اس معاملے کا جب جاوید کو علم ہوا تو اس نے سسرال پہنچ کرکام پرجاتی بیوی پر چھریوں سے حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔

مقتولہ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی امی کے ساتھ کام پر جا رہی تھی کہ ابو آگئے اور انہوں نے امی کو چھریاں مارنی شروع کر دیں اور ہمارے روکنے پر بھی وہ نہیں رکے۔ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube