Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

لاڑکانہ میں بس الٹ گئی، 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 8 months ago

واقعے میں 40 افراد زخمی، 20 کی حالت تشویشناک

لاڑکانہ بائی پاس کے قریب باراتیوں کی بس الٹ گئی، واقعے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

لاڑکانہ میں مشوری بائی پاس کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سماء ٹی وی کے مطابق زخمیوں میں سے 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی مسعود بنگش اور ڈی سی طارق چانڈیو چانڈکا اسپتال پہنچ گئے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، 10 زخمیوں کو چانڈیا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس لاڑکانہ سے دادو جارہی تھی کہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube