شوگر اسکینڈل: ایف آئی اے کو ملنےوالی دستاویز میں اربوں روپے کرپشن کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بروکر ملک عباد کا حساب کتاب جہانگيرترين کی مل سے تھا

شوگر اسکینڈل اور سٹے بازوں کے درمیان لین دین کی دستاویز میں اربوں کی کرپشن سامنے آئی ہیں۔

شوگراسکينڈل کےسٹےبازوں کےخفيہ کھاتوں کا ريکارڈ صرف سماء نے حاصل کرلیا ہے۔ سما کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا کہ ايف آئی اے نے500 سے زائد خفيہ کھاتوں کی کتابيں اور فائلز حاصل کيں۔12 مارچ 2021 کواگلے 2 ماہ کيلئے اربوں روپے چينی کے سودے ہوئے۔

مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مارچ کيلئے 100کلوچينی کی بوری 9 ہزارروپے، اپريل اور مئی کيلئے ساڑھے 9ہزار مقرر کی گئی۔ يہی بوری مارکيٹ ميں آنے تک 9800 روپے تک ملنا تھی۔ بروکر ملک عباد کا حساب کتاب جہانگيرترين کی مل سے تھا اور اس کی 40 کتابیں برآمد ہوئی ہیں جن میں لین دین کا ریکارڈ درج ہے۔عامروحيد اورخواجہ عمران شريف خاندان کی ملوں سے حساب کتاب کرتے تھے۔خرم شفيع کا تعلق چنار مل جبکہ بروکر مشتاق ملک سے فرار ہوچکا ہے۔زیادہ تر ریکارڈ لاہور کےمختلف علاقوں میں بڑے گھروں میں رکھا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube