Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

اسلام آباد میں کاروباری مراکزمختلف دنوں میں بند کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فائل فوٹو

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کاروباری مراکز اور مارکٹیس سے متعلق نئے نظام الاوقات جاری کردیئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کیلئے شہر کی مارکیٹس، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند رکھا جائے گا۔ جمعہ اور ہفتہ کو جی نائن، جی تیرہ، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے، پی ڈبلیو، پاکستان ٹاؤن، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ سفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال اور آمیزون مال بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ، آئی ایٹ، ایف الیون، ایف سیکس اور ایف سیون کے کاروباری مراکز بند ہونگے۔

ضلعی انتظامیہ نے کاروباری مراکز اور مارکیٹس کے نئے نظام الاوقات سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جو 11 اپریل تک نافذالعمل رہے گا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شہریوں کیلئے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے جس پر ملک بھر میں کرونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت کی جا سکے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ٹویٹ پر شہریوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کرونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی دیکھتے ہیں تو واٹس ایپ کے نمبر 03353336262 پر بذریعہ پیج مطلع کریں۔

این سی او سی نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز بشمول ماسک نہ پہننا، معاشرتی فاصلہ نہ رکھنا، عوامی مقامات پر جمع ہونا وغیرہ خلاف ورزی میں شامل ہیں۔

این سی او سی کے ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر بنا کر اور اس کی تفصیلات لکھ کر(0335333 (03353336262) پر بھیج دیں۔

واضح رہے کہ خلاف ورزی کے مقام کا نام ، تحصیل، ضلع، شہر، تاریخ، وقت اور جو واقعہ ہوا اس کے متعلق بھی تحریر کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube