مافیانے رمضان میں چینی 140روپے کلوتک پہنچانے کامنصوبہ بنایا، شہزاداکبر

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ایکس مل قیمت 80 سے 85 روپے مقرر ہوگی

وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اگر ايکشن نہ ليتے تو سٹے کے ذريعے چينی کی قيمتيں ناقابل قبول حد تک چلی جاتیں، ايف آئی اے کو اختيار ہوگا کہ وہ کسی کا بھی نام ای سی ايل يا بليک لسٹ ميں ڈال سکتا ہے، شوگر مافيا نے رمضان ميں چینی کے نرخ 140 روپے کلو تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کرلی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران شوگر مافیا نے سبسڈی اور غیر حقیقی انداز سے چینی کی قیمتیں بڑھا کر اربوں روپے کمائے۔  ملک میں فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انتہائی اہم انکشافات کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ايکشن نہ ليتے تو سٹے کے ذريعے چینی کی قيمت ناقابل قبول حد تک جاتی، شوگر مافيا نے رمضان ميں چینی کے نرخ 140روپے فی کلو تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب 80 سے 85 روپے ايکس مل قيمت مقرر ہوگی، عملدرآمد نہ ہوا تو کين کمشنر چینی خود اٹھالے گا۔

مزید جانیے: وزیراعظم کا شوگرکمیشن کی سفارشات پر ہرصورت عملدرآمد کافیصلہ

ایک سوال کہ جہانگير ترين باہر گئے اور پھر واپس آئے تو ڈيل کی بات ہوئی، اب ای سی ايل ميں نام ڈاليں گے، جس پر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ايف آئی اے کو اختيار ہوگا کسی کا بھی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ يا بليک لسٹ ميں ڈال سکتا ہے، کوئی کتنا بااثر ہو، حکومت کی جانب سے تفتيش ميں رکاوٹ نہيں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی ميں شہباز خاندان بعد ميں آيا، اصل جد امجد تو اسحاق ڈار اور نواز شريف ہيں، نيب کو مريم نواز سے سختی سے پيش آنا چاہئے، جب مريم سے پوچھا جائے ناصر لوتا نے تو ان پيسوں سے انکار کرديا جو آپ کو ديے تو ان کے پاس جواب نہيں ہوتا، وہ یہی کہتی ہیں کہ مجھے معلوم نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube