بلوچستان کے ضلع کچھی میں کونج کے شکار پرپابندی عائد

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان کے ضلع کچھی میں قیمتی پرندے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں کونج ہجرت کرکے بلوچستان کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کا غیر قانونی شکار کیا جاتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شکار کونج کی نسل کشی کے مترادف ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube