کوئٹہ: سرکاری ملازمین کا دھرنا تیسرے روز میں داخل

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Quetta protest

فائل فوٹو

کوئٹہ میں بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ مزید 18 مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ دھرنے کے انتظامات وہ اپنی جیب سے کر رہے ہیں حکومت نے کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی۔

کوئٹہ: تنخواہوں میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کا دھرنا

سرکاری ملازمین کے مطالبات پر حکومت نے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی تنخواہوں میں فرق کا جائزہ لے گی اور فریقین سے مشاورت سمیت ڈسپیرٹی الاؤنس کے بجٹ پر اثرات کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ کرونا وباء پر قابو پانے کے لیے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube