ایک سال کے دوران 1لاکھ22 ہزار سائبر کرائم کی وارداتیں:پی ٹی اے

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 4 months ago

شہريوں کے کروڑوں روپے لوٹ ليے گئے

آن لائن خريداری کرنےوالے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ 1 سال کے دوران ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد  سائبر کرائم کی وارداتیں سامنے آئی ہیں اورفیس بک پر سب سے زیادہ فراڈ ہوا ہے۔شہريوں کے کروڑوں روپے لوٹ ليے گئے۔

سوشل میڈیا پر نوسربازی اور لوٹ مار کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گيا ہے۔ پی ٹی اے کو گذشتہ ايک برس ميں ایک لاکھ  22 ہزار کے قريب شکایات موصول ہوئيں۔

سماء کی حاصل کردہ دستاويز کے مطابق فيس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور ديگر سوشل ميڈيا پليٹ فارمز پر وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ فيس بک پر 42 ہزار357 ،واٹس ايپ اور ديگر سوشل ميڈيا ويب سائٹس پر37 ہزارصارفین کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔ ای ميلز اور فون کالز کے ذريعے بھی 22 ہزارافراد کيساتھ فراڈ کيا گيا۔

منی ٹرانسفر پیلٹ فارمز ، کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم  استعمال کرنے والے 13 ہزار سے زائد شہری لٹ گئے۔آن لائن بینکنگ اور خريداري کرنے والے لاکھوں شہریوں کی مالياتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube