لاہور: ايس اوپيزکی خلاف ورزی پرگاڑيوں، موٹر سائيکلز کے چالان

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Lhr traffic jam mall road

فوٹو: آن لائن

لاہور میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے چالان کر دیے گئے۔

سٹی ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے مطابق 6ہزار 326 گاڑيوں، 4 ہزار 600 موٹر سائيکلز، 700 رکشے اور 379 کاروں کے چالان کیے گئے جبکہ 50 فيصد سے زائد مسافروں کی خلاف ورزی پر 46 گاڑياں بھی بند کی گئیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 مقدمات بھی درج ہوئے۔

سی ٹی او حامد عابد کے مطابق موٹر سائیکل پر ايک سواری ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا جبکہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان بھی نہیں ہوگا۔

لاہور:ماسک نہ پہننے پر مقدمات،جرمانوں کا سلسلہ جاری

حامد عابد کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اسکے علاوہ ايس او پيز پر عمل نہ کرنے پر 28 دکانيں، شادی ہال اور ريسٹورنٹ سيل کیے گئے جبکہ پانچ  دکانوں اور 14افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ لاہور میں دوران ڈارئیونگ ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ڈرائيونگ کرتے وقت ماسک پہننا ہرگز نہ بھوليں بصورت دیگر چالان کےلیے تیار رہیں۔

شہر میں کرونا کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کل 400 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جن میں سے 180 ماسک نہ پہننے کے حوالے سے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube