لاہور:ماسک نہ پہننے پر مقدمات،جرمانوں کا سلسلہ جاری

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اگلےمرحلے میں مزید سختی ہوگی،پولیس

لاہور میں ڈرائیونگ کے دوران بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ڈرائيونگ کرتے وقت ماسک پہننا ہرگز نہ بھوليں بصورت دیگر چالان کےلیے تیار رہیں۔

کراچی کےضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکشن جاری

شہر میں کرونا کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کل 400 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں سے 180 ماسک نہ پہننے کے حوالے سے ہیں جبکہ ڈرائیونگ کے دوران ماسک نہ پہننے پر ڈھائی ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔

سٹي ٹريفک پوليس کے مطابق اگلے مرحلے ميں مزيد سختی برتی جائے گی۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مصروف شاہراہوں پر اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube