Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

راولپنڈی: جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کیخلاف مقدمہ

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Jamaat-e-Islami Rawalpindi

فوٹو: جماعت اسلامی پاکستان ٹویٹر

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کے خلاف کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ راولپنڈی پولیس آفیسر ایس آئی مبشر حسین کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں دفعہ 17 پنجاب متعدی امراض آرڈیننس 2020، دفعہ 147، 149 اور دفعہ 6 پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 شامل ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی راولپنڈی کے نائب امیر رضا احمد شاہ کی جانب سے 28 مارچ کو جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست دی گئی لیکن کرونا کیسز میں اضافے کے سبب اجازت نہیں دی گئی اور درخواست کنندہ کو مطلع بھی کیا گیا تھا۔

متن کے مطابق اجازت نہ ملنے کے باوجود منتظمین کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں کرسیاں، قناتین اور ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں جماعت اسلامی راولپنڈی کے قیم ضلع عثمان آکاش کا کہنا تھا کہ ہم نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت کے لیے متعلقہ اداروں کو 11 مارچ کو تحریری درخواست دی تھی جس پر جلسے کے روز جواب دیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی جلسے میں تقریباً 10ہزار زائد افراد شریک تھے جہاں کرونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھا گیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی راولپنڈی کی جانب سے 28 مارچ کو لیاقت باغ میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے جلسے سے خظاب کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube