محکمہ موسمیات کی رمضان کے چاند کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنےکےامکانات ہیں۔

منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہونگے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں 13 اپریل کی شام کو ہوگا۔

ویڈیو:کراچی میں رمضان میں موسم کیساہوگا،میٹ آفس کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں کراچی میں 2 ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے جواد میمن کا کہنا تھا کہ ایک ہیٹ ویو شدید اور ایک متعدل ہوگی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے واضح کیا کہ اس سال رمضان المبارک میں تمام مساجد پنج وقتہ نماز، نماز جمعہ اور تراویح کیلئے کھلی رہیں گی، تاہم نمازیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube