سابق صدر سندھ بینک پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
NAB ISB

نیب اسلام آباد۔ فوٹو: آن لائن

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

منگل 30 مارچ کو سندھ بینک کو منی لانڈرنگ سے 25 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔

احتساب عدالت نے فرد جرم کے لیے 21 اپریل کو تمام ملزمان کو طلب کرلیا ہے۔

سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی2نیب ریفرنسزمیں بریت کی درخواستیں مسترد

دوران سماعت نیب نے ریفرنس کی کاپیاں عدالت پہنچا دیں۔ پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے کہا کہ نیب ضمنی ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہتا ہے اس لیے موجودہ ریفرنس کو ہی حتمی سمجھا جائے۔ عدالت ملزمان کو طلب کرکے فرد جرم عائد کرے۔

جج اعظم خان نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت مزید کارووائی کے لیے 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube