کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، ڈاکو فیاض جاگیرانی ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کندھ کوٹ کےعلاقے کچے میں درانی مہر اور کچو کیٹی کے مقام پر ڈاکوؤں کے قبضے سے 6 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ ان میں ایک پولیس اہلکار اور مقامی فنکار بھی شامل ہیں۔ دیگرمغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن جاری ہے جس میں جدید اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے۔

پیر کی شب کندھ کوٹ کے ضلع بہر میں ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں بڑا آپریشن کیا گیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونےوالے مقابلے میں ایک ڈاکو فیاض جاگیرانی مارا گیا۔ ڈاکو کی لاش کو پولیس نے اپنے تحویل میں لے کر اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا۔ ڈاکوفیاض جا گیرانی کی لاش ورثا کو دینے کے لیے پولیس کے ساتھ مذاکرات کئے گئے جس کے بدلے 3 روز قبل اغوا ہونے والےگمبٹ خیرپور کے رہائشی چار گلوکار، کرم پور سے اغوا ہونے ہونے والے پولیس اہلکار اورپیٹرول پمپ کے چوکیدار سمیت 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔مغویوں کی بازیابی کی اطلاع  پرورثہ گھر میں خوشی کی لہر چھا گئی۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ دیگر مغویوں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس کی بھاری نفری اس وقت بھی کچے کے علاقے میں موجود ہے اورڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ کچے کے پورے علاقے کے اطراف پولیس کا کنٹرول ہے اورداخلی راستوں کا سیل کردیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں:کندھ کوٹ میں ڈاکو راج،12افراد اغوا، پولیس آپریشن جاری

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube