Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

حفیظ شیخ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں،شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ نے حکومتی امور قومی جذبے سے انجام دیئے۔ ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے پر ردعمل میں کہا کہ حفیظ شیخ نفیس اور محنتی انسان ہیں۔ حفيظ شيخ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی کی تعريف بھی کی اور کہا کہ انہوں نے بطور مشیر خزانہ حکومتی امور تندہی اور قومی جذبے سے انجام دیئے۔ مشکل حالات کے باوجود حفيظ شيخ نے ملک کی معاشی بہتری میں حصہ ڈالا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube