Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کراچی:لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فائر بریگیڈ کی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

کراچی کے علاقے لياقت آباد نیرنگ سینما والی گلی کی فرنيچر مارکيٹ ميں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فائربريگيڈ عملے کے مطابق عمارت کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے 3منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تنگ گليوں اور تجاوزات کے باعث امدادی کارروائيوں ميں مشکلات کا سامنا رہا۔

چیف فائر آفیسر مبین احمد کا کہنا تھا کہ تین منزلہ عمارت میں آگ صبح 5:30 بجے کے قریب لگی تھی۔ آگ بیسمنٹ اور عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی لیکن دیکھا جائے گا کہ آگ ایسے کیسے لگی کہ گراؤنڈ اور پہلی منزل محفوظ رہی، عمارت میں فرنیچر کا سامان موجود تھا۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا اور ایک گھٹنے میں مزید کلیئر کر دیں گے۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے آگ پر قابو پایا۔

علاقہ مکین کے مطابق اطراف کی عمارتوں کے مکین گھروں سے نکل چکے ہیں۔ مکینوں کا شکوہ ہے کہ رہائشی علاقے میں گودام یا فیکٹری کیوں قائم کی گئی۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube