Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

وزیرخزانہ کی برطرفی پی ڈی ایم کی فتح ہے، بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخزانہ کی برطرفی کو پی ڈی ایم کی فتح قرار دیدیا۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بالآخر حکومت نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرلیا ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا آئی ایم ایف وزیر کو عہدے کےلیے منتخب ہونے کی ضرورت تھی لیکن سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست نے عہدے پر رہنا ناممکن بنا دیا۔ پارلیمانی سیاست حکومت کے خلاف انتہائی مؤثرثابت ہوئی۔

دوسری جانب رہنماء پی پی پی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سمیت ملک بھرمیں پارلیمان کے ذریعے تبدیلی کی خواہاں ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube