Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیرخزانہ بنادیا گیا، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سیاسی زندگی کا محور غریب لوگ ہیں، مہنگائی کی صورتحال دیکھ کر عمران خان نے ایک نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کووڈ کی تیسری لہر شدت سے جاری ہے، غریبوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے نئی معاشی ٹیم تشکیل دی ہے، جسے حماد اظہر ہیڈ کریں گے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مستقبل سے متعلق نہیں معلوم تاہم وہ وزیر خزانہ نہیں رہے، وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کل تک فائنلائز ہوجائیں گی، ہمارے ملک کا وزیر خزانہ بڑی چیلنجنگ پوزیشن ہے، زمینی حقائق کو دیکھ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں، عمران خان غریبوں کیلئے زیادہ سوچتے ہیں، وزیراعظم کو اس حوالے سے کافی تحفظات تھے۔

وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ حماد اظہر کو یہی ٹاسک دیا ہے کہ وہ زمینی حقائق کے مطابق پالیسی بنائیں، امید ہے حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کو آگے لے کر چلیں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے

نمائندہ سماء نے جب اس حوالے حماد اظہر سے سوال کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو افواہ ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ 3 مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شکست کھا گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو اسد عمر کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube