Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج،12افراد اغوا، پولیس آپریشن جاری

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 10 months ago

کندھ کوٹ کےضلع بہر میں ڈاکوؤں نے مزید ایک شخص کو اغوا کرلیا۔ تاحال 11 مغویوں کی رہائی میں پولیس ناکام ہوگئی ہے اور 5 روز سے جاری آپریشن میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

کندھ کوٹ کےضلع بہر میں ڈاکوؤں نے دہشت پھیلا دی ہے۔ راج کچہ ایریا ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کا آماج گاہ بن گیا ہے۔عام طورپر ڈاکو نسوانی آواز اور کام کے بہانے شہریوں کو بہلا پھسلا کر بلا کر اغوا کرلیتے ہیں۔

اب تک 1 پولیس اہلکار سمیت 12افراد ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔ مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے 5 ویں روز سےآپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق یہ آپریشن ڈاکو خادم بھیو اور اس کے گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں بکتربند گاڑیاں،اے پی سی، راکٹ لانچراور ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پولیس نےڈاکوؤں کی قائم جھوپڑیوں کو آگ لگادی لیکن اب تک کوئی خاطر خوا کامیابی نہ مل سکی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube