لاہور: ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

لاہور میں پولیس نے فیس ماسک نہ پہننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پوليس کے مطابق شہری جاويد پر اسلام پورہ تھانہ کہ حدود ميں بغير ماسک کے گھومنے پر کرونا ايکٹ کے تحت مقدمہ درج کيا گيا ہے۔ فیس ماسک کی پابندی نہ کرنے پر یہ پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

پولیس کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد میں 5 روز کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج بروز اتوار بھی طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے۔ لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube