Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

جمعہ اورہفتہ ہوٹل کھولنےکی اجازت دیجائے،ہوٹل ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 4 months ago

مطالبات کی منظوری تک آخری حد تک جائیں گے

ہوٹل ایسوسی ایشن کے مظاہرے میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کےتحت کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دےاوراپنے مطالبات کی منظوری تک آخری حد تک جائیں گے۔

ہفتےکواسلام آباد میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریسٹورنٹ مالکان، ملازمین اور خواتین ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پرنعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت جمعے اور ہفتے کو ہوٹل کھولنے کی اجازت دے کیوں کہ ہوٹل بند کرکے معاشی قتل عام بند کیا جائے۔

اس دوران ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اور تاجروں نےاحتجاج کرتےہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کی توپولیس نے مظاہرین کو ڈی چوک جانے سے روک دیا۔مظاہرین نے ایوب چوک پہنچ کردھرنا دے دیا اور کہا کہ

ہمارا احتجاج پُرامن ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کا حق ہے اورہمارے ساتھ پہلے ہی نا انصافی ہو رہی ہے۔ملازمین بے روزگار ہو رہے ہیں اورگھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube