Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

اپوزيشن عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرکے آگے بڑھے، فواد

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 10 months ago

فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ميں سينيٹ کا اليکشن مذاق بنا ہے۔استعفوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب الیکشن اصلاحات کی سیاست شروع ہوچکی ہے۔ن لیگ سے اور پیپلز پارٹی سے پير سے رابطہ کرینگے۔

وفاقی وزيرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اصلاحات کی بات کی ليکن اپوزيشن نے اُن کی بات نہيں مانی اورآج ن ليگ منہ بنا کر بيٹھی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ايم عملی طور پر ختم ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کے اندر ایک دھینگا مشتی دیکھنے کو مل رہی ہے اوراب استعفوں کی نہيں بلکہ اصلاحات کی سياست ہوگی اور اب تمام جماعتوں سےالگ الگ رابطہ کریں گے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کی خواہشوں پر پاکستان نے نہيں چلنا اور ن لیگ کو ملک کے مفاد میں سیاست کرنی چاہیے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ہیں لیکن پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوگئی۔

فوادچوہدری نے پیش کش کی کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر آئے اور اپنی تجاویز دے۔اپوزيشن عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کر کےآگے بڑھے۔الیکشن اصلاحات کے بعد نیب سمیت دیگر مسائل پر آجائیں گے۔

عدالتوں سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ججز کو لگانے اور نکالنے کے طریقہ پر نظرثانی ہونی چاہیے۔ افتخار چوہدری نے 19 ویں ترمیم پر یوسف رضا گیلانی کو بلیک میل کیا اوراگر قانون ہوتا توافتخارچوہدری جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube