Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

پی ڈی ایم کےاتحاد کا شیرازہ بظاہربکھر چکا ہے،حافظ حسین

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago

مولانا فضل الرحمان کوصدارتی اليکشن لڑنےسےمنع کياتھا

جے يوآئی پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بظاہراتحاد کا شیرازہ بکھرچکا ہے اور پی ڈی ایم آپس میں لڑتی رہی ہے۔

پشاور میں ہفتے کو جے يوآئی پاکستان کے رہنماؤں نےنيوز کانفرنس کی۔ حافظ حسین احمد نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کوصدارتی اليکشن لڑنےسےمنع کياتھا جبکہ مولانا اسد محمود کو بھی ڈپٹی اسپيکرکا اليکشن لڑنےسےمنع کياتھا۔

پی ڈی ایم سے متعلق حافظ حسين احمد نےکہا کہ پی ڈی ايم والے آپس ميں ٹی ٹوئنٹی ميچ کھيلتے رہے۔ سب نے ديکھا کہ بلاول اور مريم آپس ميں کيسے لڑ رہے ہيں اورکل پی ڈی ايم ميں تمام صورتحال تبديل ہوگئی۔پی ڈی ايم ميں مدارس کےطلبا کو ٹشوپيپرکی طرح استعمال کياگيا۔

انھوں نےمطالبہ کیا کہ مدارس کو کسی کی کرپشن بچانےکيلئےاستعمال نہ کياجائے۔حافظ حسين نے مزید کہا کہ جے يو آئی کو بھی ايک موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ 5 ماہ قبل نواز شریف کیخلاف بیان دینے پر حافظ حسین احمد کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ترجمانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube